مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین سرحدی تنازع کے حل کے لیے علاقوں کے تبادلے پر بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ دونوں طرف زمین کے تبادلے اور سرحد کو صاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ آپ کسی گھر کے درمیان سے نہیں گزر سکتے، آپ کسی شاہراہ کے درمیان سے نہیں گزر سکتے۔
انہوں نے اس عمل کو طویل اور پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوکرینی تنازع کے حل کے لیے کسی سخت ڈیڈ لائن کا تعین نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے ڈیڈ لائن وہی ہے جب یہ معاملہ ختم ہوگا۔ یہ بیان انہوں نے اس وقت دیا جب ان سے 27 نومبر کی ابتدائی ڈیڈ لائن کے بارے میں سوال کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ